اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو دامنِ کوہ میں واقع سید پور ماڈل ویلج میں مقامی آبادی کی بے دخلی اور اُنکے مکانات کو مسمار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی حد تک سی ڈی اے کو کیس کی آئندہ سماعت تک مکانوں کو مسمار کرنے سے روک دیا
جسٹس انعام امین منہاس نے سید پور کے تقریباً 128 مقامی افراد کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے ،
عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی ۔
عدالت نے درخواستوں کو پہلے سے زیرسماعت دیگرکیسز کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم، سی ڈی اے کو سید پور میں مکانات گرانے سے روک دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

