اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج پھرمقرر کر دی گئی ہے، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کو پہلے سننے کے لیے دائر متفرق درخواست بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔ اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکیل کی ملاقات کرانے کی متفرق درخواست بھی عدالت میں زیر سماعت آئے گی۔
عدالت نے دونوں متفرق درخواستوں کو مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ دن 12 بجے کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث اس اہم کیس کی سماعت نہ ہو سکی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

