Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزدوست ممالک کا تعاون حاصل ،متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، ذرائع

دوست ممالک کا تعاون حاصل ،متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، ذرائع

انقرہ (آئی پی ایس )پاکستان کے دوست ممالک نے اسے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع نے کہا کہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مخلتف فورم کی ادائیگی ہونا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، 1.3ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔