اسلام آباد(آئی پی ایس )جمہوریہ تاجکستان کے پاکستان میں سفیر، یوسف شریف زادہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار نعیم صابر خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے اہم امور اور تنظیم کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
خاص طور پر سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر توجہ دی گئی۔فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنظیم کے اندر مثر مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جائے، مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے اور مثر تعاون کو فروغ دیا جائے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ SCO کے دائرہ کار میں تعمیری مکالمہ جاری رکھا جائے گا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

