ہومپاکستانانگلینڈ نے دورہ اس وقت منسوخ کیا جب ہمیں ضرورت تھی، رمیز راجہ نے فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا

انگلینڈ نے دورہ اس وقت منسوخ کیا جب ہمیں ضرورت تھی، رمیز راجہ نے فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئر مین رمیز راجہ نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے دورہ سے وعدے کرنے کے باوجود ٹور سے دستبردار ہونا مایوس کن ہے۔ ٹیم نے دورہ اس وقت دورہ منسوخ کیا جب ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی، انشا اللہ ہم اس حالات سے باہر نکل آئینگے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی ٹیم کے لیے ویک اپ کال ہے، جب ہم دنیا کی بہترین ٹیم بنیں گے تو کھیلنے والوں کی لائن لگ جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔