ہومپاکستانمسلم لیگ(ن)کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر ، احمد رضا قادری ڈپٹی اسپیکر منتخب

مسلم لیگ(ن)کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر ، احمد رضا قادری ڈپٹی اسپیکر منتخب

مظفر آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جبکہ احمد رضا قادری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، چوہدری طارق فاروق 32 ووٹ لیکر قانون ساز اسمبلی کے 16 ویں اسپیکر جبکہ احمد رضا قادری 32 ووٹ لیکر 15 ویں ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق کے 32 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 13 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔چوہدری طارق فاروق حالیہ عام انتخابات میں بھمبر سے کامیاب ہوئے اور انہوں نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو شکست دی۔پونچھ اور سدھنوتی میں تاحال انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سرانجام دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔