Friday, May 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزآٹھ اپریل کو ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا، جج سپریم کورٹ

آٹھ اپریل کو ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا، جج سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں باپ کو قتل کرنے والے ملزم محمد صفدر کی سزا معافی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل مجرم نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل 14 سال سے قید میں ہے،

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے، جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ “قصاص یا دیت کے تحت معافی ممکن ہے مگر ایسے کیسز کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس کیس میں فیصلہ دے کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا اور “اس طرح کے کیسز کے حل کے لیے کوئی اہم فیصلہ دینا چاہیے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید کہا کہ والد کو مارنے والے کو کم از کم کلین چٹ تو نہیں ملنی چاہیے”۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم 8 اپریل کو اس پر کوئی فیصلہ دیں گے، ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔