تہران (سب نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ پر ہونے والے اصل اخراجات کو چھپانے کی کوشش رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے امریکی معیشت پر بھاری بوجھ ڈالا ہے، جو سرکاری دعوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔
عباس عراقچی نے امریکی دعوں کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون)ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے اصل مالی اخراجات کو چھپا رہا ہے۔عباس عراقچی کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے فیصلوں کے باعث امریکا کو اب تک تقریبا 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جو امریکی حکام کی جانب سے ظاہر کردہ اعداد و شمار سے چار گنا زیادہ ہے۔عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو ترجیح دینے کا مطلب ہمیشہ امریکا کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔
ایران جنگ میں امریکا کو 100ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، عباس عراقچی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
