اسلام آباد (سب نیوز)وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ایل این جی گیس موصول ہوتے ہی بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہوگیا۔ بروقت اقدامات سے عوام کو آئندہ لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ پوری کوشش ہوگی کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے۔
ایک ویڈیو پیغام میں وزیر توانائی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گیس کی کمی کے باعث محدود وقت کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی تاہم حکومت نے ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے مہنگی بجلی سے عوام کو بچانے کو ترجیح دی۔وزیر توانائی نے یہ بھی بتایا کہ یہ لوڈ شیڈنگ کسی کوتاہی، کسی نظام کے فعال نہ ہونے یا بجلی کی پیداوار کی صلاحیت، نہ رکھنے کی وجہ سے نہیں بلکہ بجلی پیدا کرنے کے لیے جو گیس چاہیے، وہ ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہی تھی۔
اویس لغاری نے یہ بھی بتایا کہ نظام کی بہتری کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں اور پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پوری کوشش ہوگی کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے، ڈیمز کے پانی کو ریلیز کرنا ارساکی ضرورت ہے اور صوبوں پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 اور اور14اپریل کو پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈمنیجمنٹ کرناپڑی، 17،18،19 اپریل کوکوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں ہوئی، 19 سے 29اپریل تک لوڈمنیجمنٹ کو دوسے ڈھائی گھنٹے تک محدود کردیاگیا، لوڈ منیجمنٹ کسی کوتاہی یاپیداواری صلاحیت کے نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہے۔ گیس موصول ہوتے ہی بجلی کی لوڈمنیجمنٹ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ،آئندہ لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا، وزیرتوانائی اویس لغاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
