Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانایران کی جانب سے پاکستان کے سفارتی اقدامات کا خیرمقدم

ایران کی جانب سے پاکستان کے سفارتی اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد: (آئی پی ایس) ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارت کاری کا ایران نے خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی جارحیت کو ایران کے خلاف روکنے پر پاکستان کے سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کے مثبت اقدام کو سراہتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن کی بحالی اور پائیدار استحکام کے لیے پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی فعال سفارتی کاوشوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

رضا امیری مقدم نے یہ بھی کہا کہ سفارتکاری کی بحالی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی جارحیتوں کا خاتمے پر دنیا کے اعتماد کی بحالی قابلِ ستائش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔