راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں 21ستمبر سے اب تک کی گئیں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 33 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 24ستمبر کو آپریشن شعبان کے دوران مزید 5بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کیے گئے، جس کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی، آپریشن شعبان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئیں کارروائیوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 25 ستمبر کو نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مثر کارروائی کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران 11 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 33 دہشت گرد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
