Wednesday, May 6, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب وزیر خارجہ کی وزیراعظم ہا ئوس آمد، شہباز شریف سے ملاقات

سعودی عرب وزیر خارجہ کی وزیراعظم ہا ئوس آمد، شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے وزیرِاعظم ہاس میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں قیام امن کے حوالے سے بات کی گئی۔مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کی میزبانی میں چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس ہوا جس میں شرکت کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ وزیرِ اعظم ہاس پہنچے۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا بعدازاں وزیراعظم نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا وزیر اعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔