روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے فائرنگ کر کے 8 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو پیش آنے والے واقعے کی پرم یونیورسٹی کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے۔ روس کی تفتیش کار کمیٹی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا رہا ہے کہ طلبہ جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کے سیکنڈ فلور کی کھڑکیوں سے کود رہے ہیں۔ بلندی سے بنائی گئی ایک اور ویڈیو میں حملہ آور کو ہاتھ میں بندوق تھامے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ رواں سال مئی میں اسی طرح کے ایک حملے میں 19 برس کے ایک مسلح طالب علم نے اپنے سابقہ سکول کی عمارت میں گھس کر نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ واقعہ وسطی روس کے شہر کازان میں پیش آیا تھا۔فائرنگ کے اس واقعے کو روس کی حالیہ تاریخ میں بدترین قرار دیا گیا اور اس وقت صدر پوٹن نے گن کنٹرول کے قوانین پر نظرثانی کے لیے کہا تھا۔
روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ ، 8افرادہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
