ہومپاکستانوزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے ، شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکوجنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔نیویارک میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ اور یواین کیاعلی عہدیداران سے ملاقات کے ساتھ ساتھ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔