Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمزارِ اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے کی گارڈ ڈیوٹی کی پروقار تقریب کا انعقاد

مزارِ اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے کی گارڈ ڈیوٹی کی پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سب نیوز)  یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کی تمام بیسز اور تنصیبات پر یہ دن روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد پاکستان اور عالمِ اسلام کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے اہتمام سے ہوا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس یادگار دن کی مناسبت سے عظیم شاعر اور مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈ ماؤنٹنگ اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی، کورنگی کریک نے سربراہ پاک فضائیہ، افسران، ائیرمین اور سویلین عملے کی جانب سے مزارِ اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ تقریب قومی شاعر اور عظیم مفکر کے لیے گہرے احترام اور عقیدت کا مظہر تھی، جنکے افکار آج بھی پاکستان کی نظریاتی اساس کو مستحکم بناتے ہوئے اس کی ترقی و پیش رفت کے لیے مسلسل رہنمائی اور تحریک فراہم کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔