Sunday, April 19, 2026
ہومتازہ ترینمتعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے چینی نئے سال کی مبارکباد

متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے چینی نئے سال کی مبارکباد

بیجنگ :متعدد ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کو پیغامات یا خطوط بھیجے ہیں تاکہ چینی عوام کو گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کی جا سکے۔

ان میں کوموروس، گبون، سیشلز، بوٹسوانا، صومالیہ، جمہوریہ وسطی افریقہ ، سربیا، ہنگری، منگولیا، آرمینیا، ایران، اسرائیل، تیونس اور آسٹریا کے صدور؛ عمان کے سلطان ؛ سلوواکیہ کی وزیر ثقافت؛ آسیان میں تھائی مشن کے نائب نمائندے، موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے سیکرٹریٹ کے ایگزیکٹو سیکرٹری؛ روس چین دوستی ایسوسی ایشن کے اول نائب چیئرمین، روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اینڈ ماڈرن ایشیا کے ڈائریکٹر، روسی اخبار ماسکو وسکی کومو سومولیٹس کے چیف ایڈیٹر؛ روسی اخبار ٹروڈ کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف، نائجیریا کے ایوی ایشن اور خلائی ترقی کے وزیر اور ہنگری اے ٹی وی میڈیا گروپ کے صدروغیرہ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔