Tuesday, April 14, 2026
ہومتازہ ترینوزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو

وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے سعودی شہر العلا میں ملاقات ہوئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے معاملات اور باہمی اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں اعلی معیار کی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کا دنیا میں اہم مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کی معیشتوں کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔