Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانپارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا،فرخ حبیب

پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا،فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی،یہ سب کمیٹی مسلم لیگ ن لیگ کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔سب کمیٹی کاآج پہلا اجلاس خودبلاکر عین وقت پرملتوی کردیا گیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیاہے۔ سب کمیٹی کے اجلاس کو ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہے ہیں ۔انکے لئے میڈیا کی ڈویلپمینٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ، بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔