Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانفیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کا عوام دشمن اقدام،اسلام آباد موریاں میں 1000کے قریب گھروں کو گرانے کی کوشش

فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کا عوام دشمن اقدام،اسلام آباد موریاں میں 1000کے قریب گھروں کو گرانے کی کوشش

اسلام آباد(لیاقت قریشی ) کیاعوام کے گھر گرا کر امیروں کے محل بنائیں جائیں گے؟ فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کا عوام دشمن اقدام، موریاں محلہ ملک آباد میں ایک ہزار کے قریب گھر گرانے کی کوششیں ، دوگھروں کو مسمار بھی کر دیا،متاثرہ عوام کا شدید احتجاج،سینیٹر مشتاق کا متاثرہ علاقے کا دورہ ، عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی اور ڈی ایچ اے کی طرف سے اسلام آباد کے علاقے کری روڈ کے محلہ ملک آباد کے رہائشیوں کو بےگھر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ ملک آباد میں جہاں ایک ہزار کے قریب گھر ہیں اور تمام افراد زمین کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں۔

اس کے باوجود گزشتہ روز فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی طور پر گھروں کو مسمار کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ دو گھروں کی دیواریں گرائی گئیں۔ جس پر عوام نےشدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ اس تمام کارروائی میں فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کو ڈی ایچ اے کی مکمل سپورٹ ر

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔