ہومپاکستانسال کے آخر تک7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن : ہم جلد اپنے ہدف سے تجاوز کر جائیں گے،اسد عمر

سال کے آخر تک7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن : ہم جلد اپنے ہدف سے تجاوز کر جائیں گے،اسد عمر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے نئے اعدادوشمار اور اقدامات کے بارے میں اہم خبرعوام سے شیئر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سال کے آخرتک7کروڑافراد کو ویکسین لگانیکا ہدف رکھا گیا تھا ، ہم جلد اپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں بتا یاکہ سال کے آخر تک7 کروڑافراد کوویکسین لگانیکا ہدف رکھا گیاتھا، جس میں سے 5کروڑسے زیادہ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے اور 2کروڑسیزیادہ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے، ہم جلد اپنے طیکردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔