ہومپاکستانصوبوں میں وسائل کی تقسیم، فارمولا طے کرنے کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4دسمبر کو طلب

صوبوں میں وسائل کی تقسیم، فارمولا طے کرنے کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4دسمبر کو طلب

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کے دیگر ارکان شریک ہونگے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔