Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانائرپورٹ پر موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار

ائرپورٹ پر موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار

ایئرپورٹ لانجز، ایپرون پر ویڈیو بنانا سیکیورٹی رسک ہے، لہذا ملازمین و اہلکاروں کو موبائل کے استعمال سے روکا جائے،ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ایئر پورٹ انٹری کارڈ ضبط کئے جائیں گے، مراسلہ
کراچی،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد کسی بھی ملازم کو تصویر و ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی،تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر برائے ویجنلس نے ایئرپورٹ پر موبائل کے ذریعے فوٹو اور ویڈیو گرافی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،تمام ملکی اور غیرملکی فضائی کمپنیوں اور ایئرلائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کو پابندی سے متعلق آگاہ کیا جائے اور انہیں ہر صورت عمل کی ہدایت کی جائے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ لانجز، ایپرون پر ویڈیو بنانا سیکیورٹی رسک ہے، لہذا ملازمین و اہلکاروں کو موبائل کے استعمال سے روکا جائے،ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ایئر پورٹ انٹری کارڈ ضبط کئے جائیں گے، مراسلہ افغانستان سے غیر ملکیوں کی کراچی ایئرپورٹ ممکنہ آمد کے تناظر میں جاری کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔