اسلام آ باد، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں ، دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، کورونا وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں اور وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورمعاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے،قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی جس میں اہم امور، کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال اور ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسکے علاوہ ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں ، دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں اور وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورمعاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کاروبارکیلئے سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزاد پالیسیز رکھنے والا ملک ہے ، قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ قطری سفیر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر مزید بہتری لائی جائے گی۔
قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
