Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانامریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف

امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف

اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور تجارت میں تعاون کو سراہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، پاکستانی عوام کو 14 اگست کے موقع پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی و تجارت میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اہم معدنیات، ہائیڈروکاربنز سمیت اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔