Saturday, May 2, 2026
ہومپاکستانحکومت کی تین سالہ کارکردگی :وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانے کافیصلہ

حکومت کی تین سالہ کارکردگی :وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانے کافیصلہ

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں حکومت کی تین سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانیکافیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر آج تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم قوم سے اہم خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانے کافیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان خطاب عوام کودکھانے کے نتظامات کریں گے۔خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت گلگت،ملتان اورحیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی۔خیال رہے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنے کیتقریبات 18اگست کو ہونا تھیں تاہم حکومت نے تقریبات محرم کیاحترام میں ایک ہفتے کیلئے موخرکردی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔