Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان

ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست(بروز جمعرات)کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین (جمعہ 15 اگست)کو منایا جائے گا۔
چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔
حکام کی جانب سے یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔