Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانجنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی

جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی

وانا (سب نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں جمعرات کے روز اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب ایک پولیس وین معمول کے گشت پر موجود تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ پولیس کی گاڑی تھی، تاہم اس میں تین راہگیر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا علاج کر رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول یا دیسی ساختہ بم کا استعمال کیا گیا ہو سکتا ہے، تاہم مکمل تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔