اسلام آباد(سب نیوز)چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کے وکلا کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے سماعت کی نئی تاریخ 22 تا 25 ستمبر مقرر کر دی، مسابقتی کمیشن میں 70 سے زائد شوگر ملز نے سماعت موخر کرنے کی درخواست دی تھی، التوا کی درخواستوں میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی تعطیلات کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔50سے زائد ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کر دی۔
مسابقتی کمیشن نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی غرض سے ایک بار سماعت ملتوی کی جاتی ہے، مزید تاخیر یا التوا نہیں دیا جائے گا۔کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی، ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن کو کیس کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔
چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

