Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد،سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کی ایک بڑی تعداد اپنے ٹریول ایجنٹس کے دفاتر کا رخ کر رہی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ اجازت کے احکامات سعودی عرب کی جانب سے کل رات کو ہی جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے نے سعودی عرب میں فلائٹ آپریشن بند نہیں کیے تھے اور ریاض اور جدہ سے کچھ فلائٹس مسلسل پاکستانیوں کو وطن لے کر آ رہی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے بعد وہاں جانے والوں کی تعداد بڑھتی ہے تو پی آئی اے فلائٹس کی تعداد بڑھا سکتا ہے۔دوسری جانب سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سمیت پابندی کا شکارممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوا کر سعودی عرب آسکتے ہیں، کورونا ویکسی نیشن مکمل کرواکرجانے والے پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔