اسلام آباد (سب نیوز)ملکی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی، 14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں توازن ادائیگی 2 ارب 10 کروڑ ڈالر فاضل رہا، جو اس سے قبل مالی سال 2011 میں 21کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔مالی سال 2003 میں کرنٹ اکاونٹ 4 ارب ڈالر سرپلس تھا، جون 2025 میں جاری کھاتے 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فاضل رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال اشیا کی برآمدات کی مالیت 32 ارب 29 کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمدی اشیا کا حجم 59 ارب ڈالر ہا۔
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

