اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،پاک افغان سرحد پر موجود افغان شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے پریس کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، ایک ہزار 277 لوگوں کو ایمیگریشن دی گئی ہے جبکہ 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کیے ہیں اور افغان کرکٹ ٹیم کو بھی رات 12 بجے کے بعد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ چمن پر باب دوستی اور طورخم سرحدیں کھلی ہیں جبکہ طورخم سرحد سے لوگوں کو لایا جا رہا ہے لیکن لوگوں کو کابل ائیر پورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں ہے، پاکستان آنے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں جبکہ سرحد پر قرنطینہ سینٹر قائم ہے۔ سی پیک سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں چین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،چینی باشندوں کو ہرممکن سیکیورٹی دی جائے گی، افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہمیت اختیار کر گیا ہے۔حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کی وجہ سے سیاست بہتر ہوسکتی ہے، شہبازشریف اور مریم نواز دونوں پاکستان میں ہی ہیں، شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست دینے کا وقت ختم ہوچکا، مریم نواز نے بیرون ملک جانے کیلئے اجازت نہیں مانگی اگر وہ اجازت مانگتیں تو میں کابینہ میں لے کر جاتا۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے 6 ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، شیخ رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
اگلی خبر
