Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانموٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق

موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق

چکری (سب نیوز)موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے ڈی ایچ کیو چکوال، پمز اسلام آباد اور راولپنڈی منتقل کیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔