اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان اور بھارت کی جانب سے 28 ماہ بعد ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو اسائنمنٹ ویزے جارئی کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو بڑی تعداد میں اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں، دونوں ملکوں نے رواں برس 15 مارچ تک جمع کروائی گئی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کیے ہیں-پاکستان نے بھارت کے 33 اہلکاروں کے لیے ویزے جاری کئے جب کہ پاکستان کے 7 سفارتی اہلکاروں کو بھارت کی جانب سے اسائنمنٹ ویزا ملے۔ دونوں جانب سے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا 28 ماہ بعد ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اسائنمنٹ ویزوں کے لیے 15 جون تک آنے والی درخواستوں پر ویزے جاری کیے جانے پر اتفاق کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو مزید ویزے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے بحال کردیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
