اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوںکے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے شجر کاری بہت ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جنگلات میں اضافے کے لیے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے، پارکس اور واکنگ ٹریک صحت مندانہ سرگرمیوں کے ناگزیر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام اسلام کے سیکٹر آئی ایٹ کے ایدھی پارک میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا
ایدھی پارک کو علی نواز اعوان کی کوششوں سے بحال کیا گیا ہے جہاں دو وسیع کار پارکنگ اور دیگر سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے اور پہلی مرتبہ اس مہم میں سرکاری اور نجی سکولوں، مدارس اور ہائوسنگ سوسائٹیز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ہر لگنے والے پودے کی حفاظت بھی ہوسکے اور شجر کاری مہم محض دکھاوا بن کر نہ رہ جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بد قسمتی سے ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں اس کے مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ملک میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور جو پودے لگائیں ان کی حفاظت بھی کریں انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ ہم اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے اسلام آباد میں پارکوں اور واکنگ ٹریکس پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے تاکہ شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے درکار سہولیات میسر کی جا سکیں ایدھی پارک میں شجر کاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم یہاں مقامی پودے لگا رہے ہیں اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے کہ ہم جو پودے لگائیں وہ ہمارے ماحول سے مطابقت رکھتے ہوں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی حفاظت کریں۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے ،علی نواز اعوان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
