اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام کی اپنی سیٹ پر بحالی پر محمد اشتیاق کیانی نے مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر وہ پاکستان سپورٹس بورڈ پہنچے۔ شاہد اسلام ان افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بچوں کی سپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن قربانی دی اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے کہا کہ شاہد اسلام روڈن انکلیو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ وہ 60 کلومیٹر کا سفر طے کر کے روڈن انکلیو، اڈیالہ روڈ پر تشریف لائے۔محمد اشتیاق کیانی، برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو نے ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر ان کی بحالی پر مبارکباد دینے کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ جایا جائے۔
اس موقع پر پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کی پوری ٹیم، جو کینیا سے میڈل جیت کر واپس آئی، بھی ان کے ساتھ تھی۔میٹنگ کے دوران شاہد اسلام نے کہا کہ بلائنڈ فیڈریشن کی ٹیم اور ان کے بچے میرے دل کے قریب ہیں۔ یہ بچے عام افراد سے مختلف ہیں اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھنا میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔ جہاں بھی میری ضرورت پڑی، میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ان بچوں کا گھر ہے اور ان کا ہر جائز حق انہیں دیا جائے گا۔بلائنڈ فیڈریشن کے پریزیڈنٹ وقاص اور وائس پریزیڈنٹ شہزاد جاوید نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہد اسلام کی محبت اور سپورٹ ہمارے لیے قابلِ قدر ہے۔محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ شاہد اسلام جیسے مخلص افسر بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ کھلاڑیوں کے مفاد کو ترجیح دی۔
اگر پاکستان سپورٹس بورڈ میں ترقی ہو رہی ہے تو وہ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہم منسٹر برائے سپورٹس رانا ثنا اللہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شاہد اسلام کو مستقل ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کیا جائے تاکہ کھیلوں کا معیار مزید بہتر ہو۔آخر میں محمد اشتیاق کیانی، محمد راشد، بلائنڈ فیڈریشن کے عہدیداران اور ٹیم نے شاہد اسلام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بحالی پر مبارکبادپیش کی۔
