Tuesday, May 5, 2026
ہوماسلام آبادیاسین طاس نرسری میں پانی قلت کی وجہ سے15سو پودے سوکھنے کاخدشہ

یاسین طاس نرسری میں پانی قلت کی وجہ سے15سو پودے سوکھنے کاخدشہ

گلگت ،یاسین طاس نرسری میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے15سو سے زائد پودے سوکھنے کاخدشہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یاسین سب ڈیوژن یاسین طاس نرسری میں پانی کی قلت کی وجہ سے15سوسے زائد پودے سوکھنے کاخدشہ ہے، سوکھے ہوئے پودے اور خستہ حالی کے بارے میں جب سب نیوز کے نمائندے نے مالیوں سے پوچھا تو بتایا گیا کہ اتنی چھوٹی پائپ سے پانی آتا ہے جس سے ایک ہفتے میں ٹنکی بھرجاتی ہے اورجب یہ ٹنکی کا پانی تھوڑے پودوں کو دیاجاتا ہے تو پھر ٹنکی خالی ہوتی ہے یوں اگلے ہفتے تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے تپتی گرمی میں پودے برداشت نہیں کرسکتے ہیں سوکھ جاتے ہیں۔ نرسری کے مالیوں کا محکمہ جنگلات اور جی جی گورنمنٹ سے مطالبہ ہے کہ فی الفور یاسین طاس نرسری میں پانی کی قلت کا نوٹس لے کر جلد وافر مقدار میں پانی پہنچایا جائے تاکہ مزید پودوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔