Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانمجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ،ہم ایک ہیں، نواز شریف

مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ،ہم ایک ہیں، نواز شریف

لندن (سب نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہیکہ مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔
لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہوفرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔نوازشریف نے مزید کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔