اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے / چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر الیکٹریکل، ڈائریکٹر سینیٹیشن، محکمہ ماحولیات کے نمائندگان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سیون مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تاجر تنظیم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی گئی اور مرکز کی خوبصورتی و بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو مرکز میں موجود مسائل کے حل کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے اور متعدد امور پر فوری طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ان اقدامات میں ترجیحی بنیاد پے سٹریٹ لائٹس کی درستگی اور بحالی، عوامی بیت الخلاء کی صفائی اور نئے بیت الخلاء کی تعمیر، مرکز کی مجموعی صفائی اور ماحول کی بہتری، کھلے مقامات پر غیر مجاز تجاوزات کی روک تھام (صرف بیٹھنے کے لیے مخصوص جگہوں تک محدود رکھنے کی ہدایت) جاری کی گئی مزید اقدامات میں مرحلہ وار درختوں کی تراش خراش تاکہ دکانوں اور راستوں کی واضح مرئیت یقینی بنائی جا سکےتمام نشاندہی شدہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے پابند ہوں گے۔
انتظامیہ نےاس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایسی سرگرمیاں دیگر سیکٹرز اور مراکز تک بھی وسعت دی جائیں گی تاکہ اسلام آباد کو چیئرمین سی ڈی اے کے وژن کے مطابق ایک صاف، خوبصورت اور شہریوں کے لیے سہولت بخش شہر بنایا جا سکے۔