Thursday, May 14, 2026
ہوماسلام آبادموٹروے پولیس کا نادر کارنامہ

موٹروے پولیس کا نادر کارنامہ

اسلام آباد،موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ذہنی مریض کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا ۔تفصیلات کے مطابق 19 سالہ شہزادہ رفاقت اپنے دوست احسن کے ہمراہ بغیر بتائے اپنے گھر ،ٹیکسلا سے نکل کر گاڑی نمبر LEB 9800 چلاتا ہوا موٹر وے پر آ گیا ۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابقشک پڑنے پر موٹروے پولیس کی جانب سے اسے روک کر پوچھ گچھ کی گئی جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،اس صورتحال میں اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ لڑکا ذہنی طور پر معذور ہے اور بغیر بتائے گھر سے گاڑی لے کر نکل گیا ہے ۔جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ۔بعد ازاں اس کے والد موقع پر پہنچے اور اپنے بیٹے کو ساتھ لے گئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔