Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف

لاہور (آئی پی ایس )مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔

گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان کی موجودگی کا علم ہونے پر ڈیوائس آپریٹرز اور ایجنٹ تو فرار ہوگئے تاہم شکایت پر بی آئی ایس پی سینٹر حکام نے تین افسران کو معطل کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سینٹرز پر چھاپوں کے دوران مستحق خواتین کی رقوم سے 2 سے 3 ہزارکی ناجائز کٹوتیاں سامنے آئیں۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اب تک 38 ڈیوائس آپریٹرز اور ایجنٹ کے خلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ 150 ڈیوائسز بھی بند کرادی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔