اسلام آباد ،اسلام آباد میں گیارہویں محرم الحرام 2021 کے جلوس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 11 محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق 11 محرم الحرام کو جلوس تھانہ سیکرٹریٹ سے دن ایک بجے برآمد اورشام 6 بجے بری امام پر اختتام پذیر ہوگا۔جاری ٹریفک پلان کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی، تھرڈ روڈ، صدیق ہوٹل ٹی کراس مین چوک اور بری امام بند رہیں گے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری متبادل تھرڈ روڈ، کشمیر چوک، راول ڈیم چوک سے فیض آباد سے مری روڈ استعمال کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 10 ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔

