Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومٹاپ سٹوریسعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے،ابوظہبی،شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی عیدکی نمازادا۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات،قطر،کویت،ترکی، شام، اردن، عمان ، عراق ،برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی آج عیدِ قربان منائی جارہی ہے۔

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں، مرد حجاج قربانی کر کے سر منڈھوانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی۔

سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستان میں بوہری برادری کی جانب سے آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے،کراچی میں قائم بوہری برادری کی مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز ادا کی گئی،صدر،پاکستان چوک،حیدری،،بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعات ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔