Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزچیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔

خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔