کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کےاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھکر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونےکی خبر سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔