خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ریسکیو1122 کے زیر تعمیر بلڈنگ میں بارودی مواد نصب کیا تھا، نیکم ککی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے دفتر میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بارودی مواد پھٹنے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔