Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمحسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت

محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مؤثر مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فیض آباد انٹرچینج راولپنڈی کو وفاقی دارالحکومت سے جوڑتا ہے، یہ اسلام آباد کا مین انٹری پوائنٹ بھی ہے، فیض آباد انٹرچینج اس قدر خوبصورت ہونا چاہئے کہ عوام کو اس پوائنٹ پر پہنچتے ہی اسلام آباد میں داخلے کا احساس ہو۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد انٹرچینج دیدہ زیب اور دلکش شاہکار ہونا چاہئے، فیض آباد انٹرچینج کے ساتھ متصل ایریا کو دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ سے پرکشش گراؤنڈ میں تبدیل کیا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے انٹرچینج کے چاروں طرف دیدہ زیب لائٹس نصب کرنے اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے انٹرچینج کو مزید کھلا کرنے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔