Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینبھارتی فوج کا پہلی بار پاک فوج کے ہاتھوں اپنے کئی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف

بھارتی فوج کا پہلی بار پاک فوج کے ہاتھوں اپنے کئی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف

بھارتی فوج نے پہلی بار مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعین تعداد میں لڑاکا طیاروں کو کھونے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعینہ تعداد میں اپنے لڑاکا طیارے کھو دیے۔

ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے یہ اعتراف ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران بلومبرگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمارے کئی طیارے مار گرائے، اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے مار گرائے گئے۔

بی جے پی کے سینئر سیاستدان پہلے ہی گزشتہ روز 5 بھارتی جیٹ طیاروں کو گرائے جانے کااعتراف کرچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔