پشاور (سب نیوز)کارکنان پر شیلنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اندارج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندارج کے لیے درخواست تھانہ شرقی میں جمع کروادی۔ درخواست کے مطابق پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے، 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا ۔ جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی ۔ شلینگ کے دوران زائد المعیاد آنسو گیس شیل استعمال کیے گئے۔
درخواست کے متن کے مطابق کارکنوں پر شیلنگ وزیر اعلی کی ایما پر کی گی، علی امین گنڈا پور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، وزیر اعلی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔