اسلام آباد (سب نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کی سربراہی میں ایچ سولہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ،، غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ، باوثوق ذرائع کے مطابق ایچ سولہ میں ایوارڈ کے اعلانات سے قبل تجاوزات قائم کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے بھرپور آپریشن کیا باوثوق ذرائع کے مطابق تجاوزات کروانے والے سٹاف کے خلاف باضابط انکوائری کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیر داخلہ وژن ، چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،، تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔