راولپنڈی (سب نیوز) یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے چھ جنگی طیارے گرائے اور ایک ہزار بھارتی فوجی ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا، لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے مودی کی غلط فہمی کو رافیل طیارے گرا کر دور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور دشمن کو ہماری طاقت کا بھرپور اندازہ ہو چکا ہے۔
معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔